پاکستان جرمن پریس کلب کا قیام سولہ جولائی کو جرمنی میں یورپ کے میٹرول سٹی فرینکفرٹ کے مرکز میں ریلوئے اسٹیش کے قریب مونخ سٹریٹ آٹھاتالیس پر جرمنی ، یورپی ، پاکستانی اور عالمی میڈ یا سے منسلک صحافیوں کے ایک اجلاس میں ہوا ۔

پاکستان جرمن پریس کلب کی قیادت کے لیے جمہوری اوپن براہ راست انتخابات کیے گئے جس میں ، صدر ۔ مظفر شیخ ، جنگ گروپ جرمنی ۔ جنرل سیکرٹری ۔ دانیال رضا ، چنگاری ڈاٹ کام اور پندرہ روزہ طبقاتی جدوجہد ۔ سینئر نائب صدر ۔ سلیم پرویز بٹ ، اے آر وائے گروپ جرمنی ۔ نائب صدر برائے یورپ ۔ سید اقبال حیدر ، عالمی اخبار اور جرمن ٹریڈ یونین ور ڈی ۔ نائب صدر برائے پاکستان ۔ عطا الرحمان اشرف ، روزنامہ اب تک ۔ اسٹنٹ سیکرٹری جنرل ۔ نذر حسین ، شان پاکستان ڈاٹ کام ۔ فنانس اور آفس سیکرٹری سید رضوان حسنین اور محمد اصغر مرزا ، جائزہ انٹرنیشنل سے منتخب ہوئے ۔

اس سے قبل بھی دو طویل اجلاس ہوچکے ہیں جس میں اغراض و مقاصد اور قواعد و ضبوابط کے حوالے سے طویل بحثیں اور باہمی مشاوراتیں بھی کافی ہو چکی ہیں

۔ایک لمبی جدوجہد کے بعد جرمنی میں مقیم صحافیوں نے ایک تاریخی اور اہم ترین ادارے کی بنیاد رکھی جس کی کمی اور ضرورت کافی عرصے سے جرمنی میں محسوس کی جا رہی تھی کیونکہ برطانیہ کے بعد آج پاکستانیوں کی ایک بڑی اقلیت جرمنی میں رہائش پذیر ہے ۔

لیکن کوئی باقاعدہ پریس کلب نہیں تھا جو مزدور صحافیوں کی نمائندگی کرتا ۔ انکا مالی ، سماجی اور جسمانی دفاع کے لیے انہیں منظم کرتا ۔ مقامی اور عالمی صحافیوں کی تنظیموں سے باقاعد رابطہ میں رہتا ۔ پاکستان کی عوام اور محنت کش طبقے کی جدوجہد اور مسائل کو مقامی اور عالمی سطح پر اجا گر کر کے عالمی عوام اور مزدور تحریک سے منسلک کرتا اور حمائت حاصل کرتا۔

پاکستانی عوام کے متعلق عالمی استحصالی حکمران طبقات کی طرف سے عالمی میڈیے میں پھیلی گئی جھوٹی اور جعلی بنیاد پرستی و رجعت پرستی کے تاثر کے خلاف جدوجہد کرتا۔ اور جرمنی میں مقیم پاکستانی اقلیت کو درپیش مسائل کو منظر عام پر لاتا ۔

پاکستان جرمن پریس کلب کی قیادت نے اس کا اعادہ کیا ہے کہ ہر تعصب سے بالا ہوکر صرف حقیقی عوامی صحافت کے لیے اپنی قوتوں کو بروکار لایا جائے گا ۔ اور اس کے لیے جدوجہد کرئے گی ۔ مزدور صحافیوں سے مالکان کی زیادتیوں اور میڈیے میں طبقاتی استحصال کے خلاف آواز بلند کی جائے گئی ۔

0
0
0
s2smodern