ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی کٹھ پتلی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ فرطِ جذبات میں وہ یہاں تک کہہ گئے کہ ’ایک لات مار کر جب چاہوں تمہاری حکومت گرا دوں گا ‘۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت اٹھارویں ترمیم کا خاتمہ کر کے واپس ون یونٹ جیسا نظام نافذ کرنا چاہتی ہے۔ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی نہایت جارحانہ زبان استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی دھمکی لگا ڈالی

0
0
0
s2smodern

اس دھماکے میں 9 ہزارہ مظلوموں کے ساتھ بلوچ اور پشتون محنت کش بھی مارے گئے، جوکہ اب تک اپنی نوعیت کا ایسا پہلا واقعہ ہے جس میں ہزارہ محنت کشوں کیساتھ دیگر مظلوم بھی بڑی تعداد میں مارے گئے ہوں۔ ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس کے مطابق بم نصب شُدہ تھا، جبکہ دوسری طرف داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے

0
0
0
s2smodern

بلوچستان میں گزشتہ ایک دہائی سے ایسا کوئی دن نہیں گزرا ہے جس میں ریاستی جبر کے نتیجے میں کوئی نہ کوئی واقعہ رونما نہ ہوا ہو۔ مگر یہ واقعات کسی بھی طریقے سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی زینت نہیں بنتے کیونکہ ان میں ریاست اور ان کے ادارے ملوث ہوتے ہیں

0
0
0
s2smodern

محنت کشوں کے حالات زندگی ہر گزرتے دن کے ساتھ بد تر ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ ہر آنے والا دن ان کے لیے نئے عذاب اور بربادیوں کا پیغام لے کر آتا ہے۔ مہنگائی اور بیروزگاری کے حملوں میں شدت آتی جا رہی ہے اور تھوڑی بہت بچ جانے والی جمع پونجی بھی اب جلد ہی خرچ ہوجاتی ہے

0
0
0
s2smodern

23جنوری کو وزیر خزانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں ’فنانس سپلیمنٹری بل2019ء‘ پیش کیا۔ یہ درحقیقت موجودہ حکومت کی طرف سے پیش کیا جانے والا دوسرا منی بجٹ تھا۔ حکومتی دعوؤں کے مطابق یہ بل پاکستان کو شدید ہوتے معاشی بحران سے نکالنے میں ایک نسخۂ کیمیا کا کردار ادا کرے گا

0
0
0
s2smodern

19جنوری کو ہونے والی ریاستی اہلکاروں کی ڈکیتی اور دہشت گردی کی واردات کا دفاع کرنے کے لیے تمام ریاستی ادارے اکٹھے ہو چکے ہیں۔ جبکہ متاثرین اور اہل علاقہ انصاف لینے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ 23جنوری کو لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو کی عوام نے ایک دفعہ پھر فیروز پور روڈ کی مرکزی شاہراہ بلاک کر دی اور ہر قسم کی ٹریفک بند کر دی۔ بکاؤمیڈیا جو اس سے پہلے پل پل کی رپورٹنگ کر رہا تھا اس احتجاج سے ایسے غائب ہوا ہے جیسے گدھے کے سر سے سینگ

0
0
0
s2smodern

پاکستان اور ہندوستان کے مابین دو روزہ فضائی جھڑپوں کے علاوہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بڑھتے ہوئے دو طرفہ فائرنگ کے سلسلے نے ان دو ایٹمی طاقتوں کو ایک بار پھر جنگ کی کھائی میں دھکیلنا شروع کردیا ہے۔ اس حالیہ عمل نے تمام تر صورتحال کو یکسر تبدیل کر کے رکھ دیا ہے اور پاک بھارت کشیدگی معیاری حوالے سے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے

0
0
0
s2smodern

مثبت رپورٹنگ کے احکامات کے باوجود ’’لاڈلے‘‘ کی حکومت کی بچی کھچی حمایت بھی تیزی سے گر چکی ہے۔تبدیلی کا ڈھول پھٹ کر ناکارہ ہوچکاہے اور بجانے والوں کا ہی منہ چڑا رہا ہے۔ گہرے ہوتے معاشی بحران کا تمام تر بوجھ عام عوام پر ڈالنے کے بعد اب عوام کی ہڈیوں سے گودا تک نچوڑ لینے کی تیاریاں کی جار ہی ہیں

0
0
0
s2smodern

سانحۂ ساہیوال پر شدید ترین عوامی غم و غصے کے باوجود قاتل ریاستی اہلکاروں کا ہر ممکن دفاع کیا جا رہا ہے اور انہیں رہائی دلوانے کے لیے تمام ریاستی ادارے پورا زور لگا رہے ہیں۔واقعہ کی ویڈیوز موجود ہیں اور عینی شاہدین کی ایک بہت بڑی تعداد گواہی دینے کے لیے تیار ہے 

0
0
0
s2smodern

پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت نے محنت کشوں کو نئے سال کا تحفہ دیتے ہوئے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ 2018ء کے تحت تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی غیر اعلانیہ نجکاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

0
0
0
s2smodern