Mujlis | Make Home Page | Zarorut | Write to us | About Chingaree | Links

جمہوریت اور آمریت - لال خان
سامراجی قوتیں، جنہوں نے آمرانہ حکومتوں کے ذریعے نام نہاد تیسری دنیا میں کنٹرول کر رکھا تھا، اب جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر لوٹ مار
تاریخ کا انتقام
ہم تو کب سے جانتے ہیں کہ اس جرمن انقلابی کا سرمایہ دارانہ نظام کے بارے میں تجزیہ اتنا ہی ٹھوس ہے جتنا یہ نظام غیر مستحکم ہے
نائیجیریا:محنت کش طبقے کی انقلابی اٹھان
’آنے والے دنوں میں ہم دیکھیں گے کہ یہاں نائیجیریا میں بھی مصر اور تیونس جیسے واقعات سامنے آئیں گے
نیٹو ، پاک فوج اور جمہوریت
ریاست کی تباہی جو امریکہ اور مقامی حکمران نہیں چاہتے کیونکہ انکی تمام لوٹ مار اور عیاشیاں پاکستانی ریاست کی سلامتی سے وابستہ ہیں
روس۔ بالشویک میراث کی نئی اٹھان
پیٹرز برگ میں12ہزار افراد نے مظاہرہ کیا جو 1995ء کے بعد سب سے بڑا مظاہرہ تھا
لینن کا امریکی مزدوروں کے نام خط
یہ جنگ امریکی عوام نے برطانوی قزاقوں کے خلاف کی جو امریکہ پر ظلم کرتے تھے اور اس کو نوآبادیاتی غلامی میں گرفتار کر رکھاتھا
عورت ۔ سرخ سویرا ہی تجھے آزاد کرے گا
انسانی سماج جب جنگلوں میں تھا تو اسے تہذیب یافتہ سماج تک پہنچانے میں پھر سب سے اہم کردار اس سماج کی خواتین کا تھا
برطانیہ میں انیس سو چھبیس کے بعد کی سب سے بڑی ہڑتال
یہ کامیابی مزدور تحریک میں ایک فیصلہ کن موڑ ہے جو کئی دہایؤں کے جمود کے بعد پھر سے اٹھ رہی ہے
اٹلی کا معاشی و سیاسی بحران - سرمایہ داری کی ڈوبتی ناؤ
۔ہم نے بہت عرصہ پہلے یہ پیشین گوئی کی تھی کہ جونہی کوئی سنجیدہ بحران سامنے آئے گا تو سبھی ملکوں کے باہمی تضادات ابھر کر سامنے آجائیں گے
پاکستان میں کون سا انقلاب اور کیوں ضروری ہے ۔ دانیا ل رضا http://www.chingaree.com/products/1314828187_Inqalab.jpg
جب سماج میں اصلات کی گنجائش ختم ہوجاتی ہے تب انقلاب کی گنجائش پیدا ہوتی ہے
مزید آرٹیکل

چنگاری کی ضرورت

 

پاکستان اور پوری دنیا میں حکمرانوں کے منافقانہ پراپیگنڈے اور انکے استحصال کو جلا بخشنے والے آج بےشمار زرائعے موجود ہیں لیکن عوام کی حقیقی آواز کو بلند کرکے انکے حقوق کی جدوجہد کو آگے بڑھانے والے زرائع ابلاغ نہایت کم یاب ہیں۔جن کے زریعے وہ سرمایہ داروں، جاگیرداروں، بنیاد پرستوں، فوجی جرنیلوں، ریاستی افسر شاہی اور عالمی حکمرانوں کے ظلم وجبرکوبے نقاب کر کے حقائق اور سچ کو پاکستان اور عالمی عوام کے سامنے لا سکیں ،تاکہ محنت کش عوام کی طبقاتی تحریک منظم اور مضبوط ہو کر فتح کی راہ پر گامزن ہو سکے، تاکہ صدیوں سے غلامی کی زنجروں میں جکڑی انسانیت نجات حاصل کر کے آزاد، پر سکون، خوشحال ہو کر اپنے تسخیرے کائنات کے مقاصد کی بازیابی کی طرف بڑھ سکے

آج کا تمام میڈیا جس میں ٹیلی وژن، فلم،تھیٹر۔ ادب،کتب، اخبارات، رسائل، اور الیکٹرونک میڈیاکسی نہ کسی حوالے سے حکمران کے سا تھ وابستہ ہے۔ اور انکے مفادات کا تحفظ کر تا ہے۔ تعلیمی ادارے اور نصاب بھی آج استحصالی طبقات کے نظریات کے فروغ اور پراپیگنڈے کا آلہ کار بنے سے فرسودہ اوربے ہودہ ہوچکے ہیں، جہاں سرمایہ کی منڈی کے لیے زندہ انسانوں کو ہمدردی،ایثار، احساسات اور جذبات سے عاری کر کے خرید و فروخت کی جنس میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ اور سرمایہ دارانہ مشنری کے لیے کل پرزے بنائے جاتے ہیں ۔ علم کا آغاز تنقید سے ہوتا ہے۔ اور تخلیق تحلیل کے بعد ہی ہو سکتی ہے۔ جبکہ آج ہمیں اطاعت، فرمابرداری، اور غلامی کا درس دیا جاتا ہے ۔ آج کے مسترد نظام کو ابدی، لازوال، مقدس کی تبلیغ و تلقین کی جاتی ہے۔ مذہب بھی آج حکمرانوں اور حکومتوں کے ہاتھ عوام پر استحصال کا ایک زہریلا ہتھیار بن چکا ہے۔ جس کا وہ آج عالمی سطح پر بھر پور استعمال کر کے اپنے ظلم کا جواز ترشتے ہیں۔ تمام مذہبی جماعتیں اور تنظیمں اسلام کے نام پر اپنے مالی اور سیاسی مفادات حاصل کر کے حکمرانوں کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہوتی ہیں۔ عوام کو بے وقوف بناکر استحصال کا دفاع کرتی ہیں،

تہذیبوں کے تصادم کے رجعتی اور زہر آلود نظریے کا ڈھونگ بھی اسی عالمی عوام پر مالیاتی استحصال کی کڑیوں کا تسلسل ہے ۔ آج کا ہر میڈیا اپنے آپکو غیر جانبدار اور آزاد لکھتا اور ہونے کا پراپیگنڈہ کر تا ہے ۔ جبکہ غیرجانبداری کا تصوراپنے آغاز ہی سے چھوٹ، منافقت اور دھوکہ دہی ہے کیونکہ ہر مخالفت کسی نہ کسی کی حمائت ہوتی ہے۔

اس لیے ہم اس ریاکاری کو نہیں مانتے اور ڈنکے کی چوٹ پر یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم غیر جانبدار نہیں ہیں ہم عالمی مالیاتی نظام اور انکے حکمرانوں، گماشتوں، ایجنٹوں کے خلاف محنت کش عوام، مزدور ، کسان، طالب علم، نواجوان، کلرک، سپاہی، فوجی، عورتوں اور تمام مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق اورآزادی کے علم بردار ہیں ۔

چنگاری ایک قلمی ہی نہیں بلکہ عملی جدوجہد کا نام ہے۔ جو ہمشہ عوامی تحریکوں سے منسلک رہتے ہوئے عوام کو طبقاتی بنیادوں پر منظم،سرگرم اور فعال بنانے میں اپنا مرکزی کردار ادا کرئے گی جس کے لیے آپ ہم سےرابطہ کر سکتے ہیں۔چنگاری خبروں سے زیادہ ایک تجزیاتی ویب سائٹ ہے۔ کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کے واقعات کو بیان کر دینا بہت آسان ہے۔ہم حالات و واقعات اور انکے سیاق وسباق کی روشنی میں واقعات کو وقوع پذیر ہونے سے پہلے ان کے پیش منظر کا تعین کرنے کی کوشیش کریں گئے تاکہ عوام اس میں شعوری مداخلت سے اپنی انقلابی فتح کی طرف پیش قدمی کرسکیں۔ ہمارہ مقصدمحنت کش عوام کو انکا اپنا زریع ابلاغ مہیا کرنا ہے۔ جس کے ذریعے وہ بے خوفی، جرات، اعتماد اور بے باکی سے عوام دشمن قوتوں کے خلاف اپنی آواز اورخیا لات کا بر ملا اظہار کر سکیں ۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور واحد ادارہ ہے جسے محنت کش طبقے کے نواجوانوں نے شروع کیا ہے جس کو عالمی مزدور تحریک اور ٹریڈیونیوں کی مکمل حما ئت حاصل ہے . .. . .. . .۔

ہم امن چاہتے ہیں ظلم کے خلاف .. . . . . .

گر جنگ لازمی ہے تو جنگ ہی سہی . . . .. . . .

ایڈیٹر

دانیال رضا

01.05.2007

 

Home
پاکستان
گردوپیش
یورپ
مشرق وسطی
لاطینئ امریکہ
مارکسی تعلیم
مزدور تحریک
نوجوانوں کی جنگ
عورت کی نجات
مارکسی تعلیم
عورت کی نجات
مارکسی تعلیم
مارکسی تعلیم
Audio and Video
Jado Jehad
Bayron-e-Mulk Sergermiyan
PTDUC
PTDUC
Marxist.com
derFunke.de
Refrendem
نیٹو اور امریکہ سے تمام رشتے اور ناطے توڑ کر تمام سامراجی اثاثوں کو قومی تحویل میں لیا جائے اور تما م قرضے دینے سے انکار کیا جائے
ہاں
85.44%
نہیں
10.68%
معلوم نہیں
3.88%
Back to top | Make Home Page | Contact Us | Write to us | About Chingaree | Links
For editor use
Revolutionary beginning : 1st May 2007