Mujlis | Make Home Page | Zarorut | Write to us | About Chingaree | Links
Help flood affected people of Pakistan.
پانی اور دکھوں کا سیلاب عوامی اضطراب اور سوشلسٹ انقلاب
کہتے ہیں کہ زندگی بڑی نعمت ہے۔طبقاتی نظام کے تمام تر تعفن کے باوجود یہ بات اصولی طور پر درست ہے
انقلابی فلڈ ریلف اینڈ پروٹیسٹ کمپین کی مدد کریں
پاکستان آج پانی کی بھیانک لپیٹ میں ہے ڈیڑھ کڑوڑ سے زائد انسان بے بسی اور لاچاری میں کسی امید کے انتظار میں ہیں
ڈوبتا پاکستان ۔ سوشلزم ہی آخیری سہارا ہے
اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے پورے ملک کے اند ر خوراک کی شدید کمی واقع ہوگی
جی ٹوونٹی اجلاس ۔ نا ممکن کو ممکن کرنے کی جستجو
ہر سرمایہ دارملک دوسرے کے کاندھوں پر پیر رکھ کے اس بحران سے نکلنا چاہتا ہے
افغانستان :اسامہ سے اوبامہ تک
ٹاپ جرنیل اور امریکی صدر کے مابین حالیہ تنازعے نے امریکی سامراج کی مشکلات کو عیاں کر دیا
فلسطین - نہ مذہبی نہ قومی صرف طبقاتی جنگ ہی واحدحل ہے
اسرائیلی کمانڈوزنے ہیلی کاپٹروں سے سمندرمیں موجود چھ جہازوں پر حملہ کردیا ، جو کہ فلوتلہ
لاہور ۔ احمدی مساجد پر حملہ ۔ نجات کیسے ممکن ہے
تمام اقلیتوں کا مقدر پاکستانی عوام کی طبقاتی تحریک سے ناگزیر طور پر منسلک ہے
پنجاب اور ایم کیو ایم ۔ لال خان http://www.chingaree.com/products/1274271843_Nasi.jpg
سامراجی اب مذہبی دائیں بازو کے زوال کے بعد ایک نام نہاد جمہوری‘ لبرل اور سیکولر دایاں
مزید آرٹیکل

مالاکنڈ میں بجلی کے خلاف مظاہرہ ۔ ملتان میں تیسرامارکسی سکول

     مالاکنڈ میں بجلی کے خلاف مظاہرہ ۔ ملتان میں تیسرامارکسی سکول
رپورٹ: گوہر علی،05.07.2010۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

۔ بٹ خیلہ میں سیاسی جماعتوں کی مشترکہ کال پر بجلی کے کم وولٹیج طوطہ کان فیڈر اور بٹ خیلہ گرڈ اسٹیشن کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے کچھ دیر کے لیے مین شاہراہ کو احتجاجاً ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔مظاہرین سے اے این پی تحصیل کے صدر محمد اعجاز خان، انجمن تاجران کے صدر میاں عزیز الحق، سابق ناظم پیر عظمت شاہ، کامریڈ شکیل خان، ڈسٹرکٹ بار ملاکنڈ کے صدر کامریڈ غفران احد ایڈووکیٹ اور دوسرے مقررین نے خطاب کیا۔ کامریڈ غفران نے کہا کہ اب مہنگائی ،بیروزگاری ، لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کی وجہ سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ۔موجودہ حکومت اور عوامی نمائندے مسائل کے حل میں ناکام ہو چکے ہیں اور ملک کے مسائل کا حل اب صرف سوشلسٹ انقلاب ہے۔انہوں نے کہا کہ 30جون تک مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں پشاور میں احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا

۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ملتان میں تیسرامارکسی سکول ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ رپورٹ؛انعم،05.07.2010۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ . . .. ۔

ملتان میں جاری مارکسی سکول کے سلسلے ،جس میں مارکسزم کے تین بنیادی اجزائے ترکیبی میں سے ایک تاریخی مادیت کو سمجھنے اور اس پر بحث کرنے کے حوالے سے دوسرا سکول 4جون 2010ء کو منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں ابتدائی کمیونسٹ سماج کے مختلف عوامل اور مراحل پر بحث کی گئی۔جبکہ اس سلسلے کا تیسرا سکول 25جون کو تاریخی مادیت کے اگلے مرحلے ابتدائی زرعی سماج ،غلام داری کا آغاز،اور غلام دارانہ سماج پر گفتگو کی گئی ۔مارکسی سکول کے انچارج کامریڈ ارسلان نے پچھلے سکولوں میں ہونے والی بحث کو بیان کر کے سکول کا آغازکیا ۔جبکہ کامریڈ ذیشان نے اس موضوع پر اپنی بات رکھی اور سم اپ کیا۔ سکول میں شریک سبھی مندوبین نے بحث میں بھرپور حصہ لیا ۔سکو ل میں حیدر عباس گردیزی، طارق چوہدری، جام سجاد، انجم سعید، ذیشان ، ارسلان، فہد، طلحہ، رانا عدیل، ندیم پاشا، اقصیٰ، حلیمہ،ماہ بلوص، شاہد،ایاز، ذیشان بٹ اور انعم نے شرکت کی ۔ اگلے مارکسی سکول میں جاگیرداری نظام کی ابتدا اور اس کے خدوخال پر بحث کی جائے گی

۔
Home
پاکستان
گردوپیش
یورپ
مشرق وسطی
لاطینئ امریکہ
مارکسی تعلیم
مزدور تحریک
نوجوانوں کی جنگ
عورت کی نجات
مارکسی تعلیم
عورت کی نجات
مارکسی تعلیم
مارکسی تعلیم
Audio and Video
طبقاتی جدوجہد آن لائن
PTDUC
Marxist.com
Back to top | Make Home Page | Contact Us | Write to us | About Chingaree | Links
editor name
All Rights Reserved