Mujlis | Make Home Page | Zarorut | Write to us | About Chingaree | Links
Help flood affected people of Pakistan.
پانی اور دکھوں کا سیلاب عوامی اضطراب اور سوشلسٹ انقلاب
کہتے ہیں کہ زندگی بڑی نعمت ہے۔طبقاتی نظام کے تمام تر تعفن کے باوجود یہ بات اصولی طور پر درست ہے
انقلابی فلڈ ریلف اینڈ پروٹیسٹ کمپین کی مدد کریں
پاکستان آج پانی کی بھیانک لپیٹ میں ہے ڈیڑھ کڑوڑ سے زائد انسان بے بسی اور لاچاری میں کسی امید کے انتظار میں ہیں
ڈوبتا پاکستان ۔ سوشلزم ہی آخیری سہارا ہے
اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے پورے ملک کے اند ر خوراک کی شدید کمی واقع ہوگی
جی ٹوونٹی اجلاس ۔ نا ممکن کو ممکن کرنے کی جستجو
ہر سرمایہ دارملک دوسرے کے کاندھوں پر پیر رکھ کے اس بحران سے نکلنا چاہتا ہے
افغانستان :اسامہ سے اوبامہ تک
ٹاپ جرنیل اور امریکی صدر کے مابین حالیہ تنازعے نے امریکی سامراج کی مشکلات کو عیاں کر دیا
فلسطین - نہ مذہبی نہ قومی صرف طبقاتی جنگ ہی واحدحل ہے
اسرائیلی کمانڈوزنے ہیلی کاپٹروں سے سمندرمیں موجود چھ جہازوں پر حملہ کردیا ، جو کہ فلوتلہ
لاہور ۔ احمدی مساجد پر حملہ ۔ نجات کیسے ممکن ہے
تمام اقلیتوں کا مقدر پاکستانی عوام کی طبقاتی تحریک سے ناگزیر طور پر منسلک ہے
پنجاب اور ایم کیو ایم ۔ لال خان http://www.chingaree.com/products/1274271843_Nasi.jpg
سامراجی اب مذہبی دائیں بازو کے زوال کے بعد ایک نام نہاد جمہوری‘ لبرل اور سیکولر دایاں
مزید آرٹیکل

انقلابِ کشمیر کانفرنس

          انقلابِ کشمیر کانفرنس
رپورٹ۔ کامریڈ حارث،21.06.2010۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ راولاکوٹ نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن چوبیس جون کو صابر شہید سٹیڈیم راولاکوٹ میں ’’انقلابِ کشمیر‘‘ کانفرنس کا انعقاد کرے گی جس میں نام نہاد آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں سے ترقی پسند رہنما بھی شرکت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر سردار امجد شاہسوار نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت برصغیر کا خطہ شدید معاشی اور سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے جس کے باعث حکمران طبقہ کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کی صلاحیت کھو چکا ہے ۔ ہندوستان میں اس وقت لگ بھگ انیس علیحدگی کی تحریکیں موجود ہیں جبکہ پاکستان باربار اپنے ہی عوام پر فوج کشی کرنے پر مجبور ہے ۔ دونوں ممالک کے حکمران طبقات مسئلہ کشمیر کو بنیاد پر کر نہ صرف اپنے اندرونی تضادات پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں بلکہ مسئلہ کشمیر ہی حکمرانوں کی تجوری ہے جس پر وہ عیاشیاں کر رہے ہیں۔تعلیم کا شعبہ حکمرانوں کے لئے ایک کاروبار کی شکل اختیار کر گیا ہے جہاں سے فیسوں کی مد میں کروڑوں کمائے جاتے ہیں۔ صحت کی سہولیات سے مستفید ہونا عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے۔ سماج میں موجود طبقاتی تفریق اپنے عروج پر ہے۔ ایسے میں جے کے این ایس ہی وہ قوت ہے جس نے ہر دور میں نوجوانوں اور عوام کی درست رہنمائی کی۔کانفرنس کا مقصد عوام میں یہ شعور بیدار کرنا ہے کہ آج دنیا میں نوآبادیاتی نظام کو امریکہ کی آشیر باد سے قائم رکھ کر پسماندہ ممالک کو اپنی منڈیاں سمجھ کر لوٹا جا رہا ہے جس میں ہمارے حکمران عالمی سامراج کو لوٹنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں ۔ بیرونی سرمایہ کاری کے نام پر قومی صنعتوں کو بیچ کر ان سے کمیشن حاصل کر کے اپنے بینک بیلنس بنائے جا رہے ہیں ۔ برصغیر میں مسئلہ کشمیر کو حل نہ کرنا عالمی سامراج اور ہمارے حکمرانوں کے مفاد میں ہے کیونکہ یہی وہ واحد بنیاد ہے جس پر وہ اپنی حکمرانی کو قائم رکھے ہوئے ہیں۔ ایسے میں این ایس ایف کا مؤقف ہے کہ کسی بھی ملک کو اس وقت تک حقیقی آزادی نہیں مل سکتی جب تک وہ ملک عالمی مالیاتی اداروں اور سامراج کی گرفت سے آزاد نہ ہو ۔ہم نے ہر دور میں نوآبادیاتی نظام کے خلاف ایک آزاد معاشرے کے قیام کے اولین مطالبہ کو طور پر عوام کے سامنے رکھا اور اب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ عالمی سامراج کا مسلط کردہ سرمایہ دارانہ معاشی نظام ہی تمام برائیوں اور محرومیوں کی جڑ ہے اور اس نظام کو بدلنے کے لئے خطے میں سوشلسٹ انقلاب کی ضرورت ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور طلباء یونین کو بحال کرتے ہوئے الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائے، ہندوستان اور پاکستان، کشمیر سے اپنی اپنی افواج کا انخلاء کریں اوردفاع کے نام پر محنت کش عوام کی لوٹ مار بند کرتے ہوئے کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار دیں۔ وزارت امورکشمیر اور کشمیر کونسل جیسے اداروں کو ختم کرتے ہوئے بااختیار عوامی نمائندہ حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے۔ تمام لینٹ آفیسروں کو کشمیر سے نکالا جائے۔ تمام بیروزگاروں کو رجسٹرڈ کرتے ہوئے انہیں روزگار یا بیروزگاری الاؤنس دیا جائے۔ملازمین کی تنخواہ ایک تولہ سونے کے برابر کی جائے۔ . . . . . . . . . . . . Photoانقلابِ کشمیر کانفرنسhttp://picasaweb.google.com/chingaree/jnUOnB#
Home
پاکستان
گردوپیش
یورپ
مشرق وسطی
لاطینئ امریکہ
مارکسی تعلیم
مزدور تحریک
نوجوانوں کی جنگ
عورت کی نجات
مارکسی تعلیم
عورت کی نجات
مارکسی تعلیم
مارکسی تعلیم
Audio and Video
طبقاتی جدوجہد آن لائن
PTDUC
Marxist.com
Back to top | Make Home Page | Contact Us | Write to us | About Chingaree | Links
editor name
All Rights Reserved